Binte Mohsin بنتِ محسن

Binte Mohsin بنتِ محسن کمنٹس کرتے ہوئے خاندانی ہونے کا ثبوت دیجئے اور بحث مباحثہ دلیل کے ساتھ کیجئیے .

Pakistan 🇵🇰 ❤️ Canada 🇨🇦 ❤️ UAE 🇦🇪 ❤️ USA 🇺🇸 ❤️ Traveler /Storyteller
لے جائیں جانے کہاں ہوائیں ✈️

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته "صبح بخیر"وقت کے مالک کو وقت دے کر دیکھیں … جس اللہ کریمﷻ نے وقت کو پیدا کیا ہے ، اگر اُ...
08/30/2026

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

"صبح بخیر"

وقت کے مالک کو وقت دے کر دیکھیں … جس اللہ کریمﷻ نے وقت کو پیدا کیا ہے ، اگر اُس کے لیے اس کے عطاء کردہ وقت میں سے کچھ وقت نکالیں ، تو یقین رکھیں وہ ہمارے بگڑے ہوئے وقت کو سنوارنے کی قدرت رکھتا ہے ۔ اپنی مصروفیات میں سے پانچ وقت اللہ کریمﷻ سے ملاقات (نماز) کے لیے وقت ضرور نکالیں ، اور اُس سے دل کی باتیں کیا کریں ، یاد رکھیں ! اللہ کریمﷻ کو ہمارے وقت کی ضرورت نہیں ، دراصل ہمیں اللہ کریمﷻ کی شدید ضرورت ہے ۔ ہم اُس کی طرف ایک قدم بڑھائیں گے تو وہ ہمارے لیے رحمتو ، برکتوں ، کشادگیوں ، آسانیوں ، فراوانیوں اور عافیتوں کے دروازے کھول دے گا ۔

بےشک 👌
08/29/2026

بےشک 👌

یہ بچہ ہوس پرست درندوں ظالموں  نے آیت نور  بچی کو بلانے کے لیئے استعمال کیا بچی کو گھر سے یہ لیکر گیا سی سی ٹی وی فوٹیج ...
08/29/2026

یہ بچہ ہوس پرست درندوں ظالموں نے آیت نور بچی کو بلانے کے لیئے استعمال کیا
بچی کو گھر سے یہ لیکر گیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا ہے
ماؤں کو یہ کہہ کر گلٹ فیل نہ کروایا کریں کہ آپ نے خیال نہیں رکھا ۔ آپکی کوتاہی کا نتیجہ ہے ۔ آپکی غفلت ہے ۔
قبروں میں عورتوں بچیوں کے اجسام محفوظ نہیں ۔ عبایا پہن کے محفوظ نہیں ۔ چھوٹی پندرہ مہینوں کی بچی تک محفوظ نہیں ۔ پردے پہ بھاشن بھی دیتے ہیں تو انکو ہی جو پہلے ہی عبایا پہنتی ہیں۔۔۔۔۔۔!!!!!

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئ کہاں تک احتیاط کرے گا ۔

جب تک ان جنسی درندوں کو عبرتناک سزا نہیں دی جائیگی یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔

ام فاطمہ عبد الرحمن

اب تک کی معلومات کے مطابق پِمز ہسپتال میں رونما ہونے والے انسانی جانوں کے المیئے کے پیچھے شارٹ سرکٹ کی وجہ تھی۔یہ آئے رو...
08/29/2026

اب تک کی معلومات کے مطابق پِمز ہسپتال میں رونما ہونے والے انسانی جانوں کے المیئے کے پیچھے شارٹ سرکٹ کی وجہ تھی۔
یہ آئے روز جگہ جگہ شارٹ سرکٹ کیوں ہو رہے ہیں، اس وجہ سوئچوں اور پاور پلگوں میں استعمال ہونے والا سب سٹینڈرڈ خام مال ہے۔
الیکٹرک سوئچ بنانے کی گھریلو انڈسٹری سرگودھا سے شروع ہوئی تھی اور اب تقریباً ہر بڑے شہر میں الیکٹرک سوئچ بن رہے ہیں۔
جب ہر طرف قیمتوں میں مقابلہ بازی چل رہی ہو تو مینوفیکچرنگ کی لاگت کم کرنے کے لئے انتہائی گھٹیا خام مال استعمال کیا جانے لگتا ہے۔
سوئیچوں میں استعمال ہونے والے ٹرمینلز کا سٹینڈرڈ یہ ہے کہ وہ تانبے اور پیتل کی دھات کے ہوں، لیکن یہاں یہ ہو رہا ہے کہ لوہے کے ٹرمنلز بنا کر ان پر پیتل کا رنگ کر دیا جاتا ہے۔
ساکٹ کے اندر پیتل کی مضبوط گرِپ والی نلکیاں لگانے کی بجائے، گھی کے کنستروں کے ٹین کی پتری کو موڑ کر نکلی کی شکل دے دی جاتی ہے۔
لوہے کے ٹرمنل میں رزسٹینس زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی پیدا ہوتی ہے اور اس پر طرح یہ کہ ان میں پلگ بھی ڈھیلا لگا ہوتا ہے تو چنگاری پیدا ہونا ایک قدرتی امر ہے۔
بات یہ ہے کہ جب تک الیکٹرک سوئچوں کی کوالٹی کنٹرول کے تحت سخت انسپکشن نہ کی گئی اس وقت تک شارٹ سرکٹ ہوتے رہیں گے۔
سرگودھا کے اندر رحمان پورہ اور پرانی سبزی منڈی کے ساتھ اعظم مارکیٹ میں چھوٹی چھوٹی خراد مشینوں پر تھوک کے حساب سے پاور پلگ اور سوئچوں کے لوہے کے گھٹیا ٹرمنلز بنائے جارہے ہیں جن پر مختلف تیزابی عمل کر کے پیتل کا رنگ بھی چڑھایا جاتا ہے اور بعد میں یہی سب کچھ، گھریلو مینوفیکچرنگ والے سستے داموں خرید کر اپنے اپنے گھروں میں تیار کردہ انتہائی دیدہ زیب بیکو لائٹ باڈی میں انسٹال کر رہے ہیں۔
سرکاری بلڈنگوں کے ٹھیکے دار یہی سستا مال خرید کر اپنا منافع بڑھا رہے ہیں۔
آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کے موبائل کا چارجر تک تو گھر کے سوئچ میں ڈھیلا لگتا ہے، حالانکہ اس کی گرِپ مضبوط ہونی چاہئے۔
وجہ یہ ہے کہ یہاں جتنے بھی چارجر آ رہے ہیں، ان کی پِن چائنا کی وائرنگ کے مطابق پتلی ہوتی ہے اور یہاں کی سٹینڈرڈ موریاں چوڑی ہوتی ہیں۔
پتلی پن کو پاکستانی ساکٹ میں لگانے کے لئے درمیان میں وہ چھوٹا سا ساکٹ انتہائی ضروری ہے جیسا کسی زمانے میں جاپانی ٹیپ ریکارڈر کے ساتھ آتا تھا۔
اس کے علاوہ گھریلو وائرنگ میں لگنے والی کیبل بھی تانبے کی بجائے ایلومینیم یا لوہے سے ملاوٹ شدہ بن رہی ہے۔
جب سے تانبہ تین چار ہزار روپے فی کلوگرام ہوا ہے، مینوفیکچررز کو تو تانبا استعمال کرتے ہوئے موت ہی پڑ جاتی ہے۔
اور یہاں پوچھنے پرکھنے والا کوئی ہے نہیں، اور آئے روز تھوک کے حساب سے حادثاتی اموات ہو جاتی ہیں۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته"صبح بخیر"جب نماز کے سارے خوبصورت الفاظ اللہ کریمﷻ کے روبرو ادا کر چُکو تو تشہد میں التحی...
08/29/2026

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

"صبح بخیر"

جب نماز کے سارے خوبصورت الفاظ اللہ کریمﷻ کے روبرو ادا کر چُکو تو تشہد میں التحیات اور درودِ پاک پڑھنے کے بعد ۔۔۔ اپنے ربِ کریمﷻ سے "ذاتی گفتگو" شروع کر دیا کرو ۔۔۔ اچھا سُنو میرے کریم رب جی ، میرے وہ فلاں فلاں کام کرنے ابھی رہتے ہیں ۔ میرا فلاں فلاں نیکیوں کا ارادہ ہے وہ ابھی پورا نہیں ہوا ۔ فلاں فلاں گناہ تو جان ہی نہیں چھوڑتے ۔ اے میرے اللہ کریمﷻ , میری یہ یہ خواہشات ہیں اگر مناسب ہیں تو پوری فرما دے ۔۔ مجھے یہ یہ خوف ہیں سارے دور فرما دے ۔ تنگیاں , تنگدستیاں ہمیشہ کے لیے دور فرما کر کشادگیاں , فراوانیاں عطاء فرما دے اور عافیتیں نصیب فرما دے ۔۔ ساری دل کی باتیں , اور سارے مسئلے مسائل کھول کھول کر بیان کر دیا کریں ۔۔ کیونکہ سب کچھ تو میرے اللہ کریمﷻ کی دسترس میں ہے ۔۔۔

کیا ہو رہا ہے یہ، عجیب......معاشرتی بُرائیوں کی اس سے سنگین قسم اور کیا ہو سکتی ہے کہ سگے بہن بھائی صرف ویوز اور ڈالرز ک...
08/29/2026

کیا ہو رہا ہے یہ، عجیب......
معاشرتی بُرائیوں کی اس سے سنگین قسم اور کیا ہو سکتی ہے کہ سگے بہن بھائی صرف ویوز اور ڈالرز کے لیے میاں بیوی بن کر سامنے آئیں۔ یہ دونوں بچے بہن بھائی ہیں جنہوں نے چند لاکھ ویوز اور چند سو ڈاکرز کے لیے آپس میں شادی کا کانٹینٹ بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا جو وائرل ہو گیا۔ کیا یہ دونوں بہن بھائی آپس میں ایک دوسرے سے نظر ملانے کے قابل ہیں۔ سوچیےر بےغیرتی ختم ہوتی ہے وہاں سے ان بچوں کے والدین کی بےغیرتی شروع ہوتی ہے۔
آپ نے ابھی اور کیا کیا دیکھنا ہے یہ سوچیے۔ سب ملے گا

واللہ یہ وقت، واللہ یہ زندگی کی حقیقتیں
08/28/2026

واللہ یہ وقت، واللہ یہ زندگی کی حقیقتیں

السلام علیکم پیارے پیارے فالورز ۔۔جواب دیں اور اپنے زندہ ہونڑ دا ثبوت وی 🥱🥱کبھی کبھی زندگی کی مصروفیات میں اچانک کوئی پر...
08/28/2026

السلام علیکم پیارے پیارے فالورز ۔۔
جواب دیں اور اپنے زندہ ہونڑ دا ثبوت وی 🥱🥱
کبھی کبھی زندگی کی مصروفیات میں اچانک کوئی پرانی تصویر، کوئی خوشبو، کوئی جگہ یا کسی اپنے کی بات ہمیں برسوں پیچھے لے جاتی ہے۔
وہ وقت جب خوشی کے لیے بہت کچھ نہیں چاہیے ہوتا تھا، چند لوگ، کچھ بےفکری کے لمحے اور چھوٹی چھوٹی باتوں میں چھپی بڑی خوشیاں ہی کافی ہوتی تھیں۔

سوچیے… اگر واقعی وقت کو تھوڑی دیر کے لیے پلٹنے کا موقع مل جائے، تو آپ اپنی زندگی کے کس لمحے میں واپس جانا چاہیں گے؟
کمنٹ کر سکتے ہیں یا # کے ساتھ پوسٹ بھی لگا سکتے ہیں



اگر آپ کو ماضی میں واپس جانے کا صرف ایک موقع ملے تو:

🌸 آپ اپنا بچپن دوبارہ جینا چاہیں گے؟
🌸 کسی خاص شخص کے ساتھ گزارا ہوا وقت واپس لانا چاہیں گے؟
🌸 یا زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جسے آپ آج بھی دل کے بہت قریب رکھتے ہیں؟

اور سب سے اہم…

اگر ممکن ہوتا تو آپ ماضی سے کیا واپس مانگتے؟
کوئی شخص، کوئی جگہ، کوئی دن، یا صرف وہی بےفکری والی مسکراہٹ؟

آئیے آج اپنی یادوں کی کتاب کا ایک خوبصورت صفحہ بزم کے نام کرتے ہیں۔
اپنا جواب مختصر بھی لکھ سکتے ہیں، اور چاہیں تو اس کے پیچھے چھپی پوری کہانی بھی سنا سکتے ہیں۔

منتظر ہیں آپ کی یادوں کے…
شاید کسی کی ایک یاد، کسی دوسرے کے دل کا بھی ایک خوبصورت باب بن جائے۔

پانچ/چھ دن قبل افتتاح ہونے والی ساندل ایکسپریس کی کئ کوچز کے واش رومز سے نل اتار لیے گۓ ہیں یا وہ اتنے معیاری تھے جو بس ...
08/28/2026

پانچ/چھ دن قبل افتتاح ہونے والی ساندل ایکسپریس کی کئ کوچز کے واش رومز سے نل اتار لیے گۓ ہیں یا وہ اتنے معیاری تھے جو بس اتنے ہی دن چل سکے کیونکہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے نل کو کھولنے کے لیے ہاتھ لگاؤ تو وہ ہاتھ میں ہی آگیا😠۔ والّلہ اعلم حقیقت جو بھی ہے اسکا تعین انتظامیہ نے کرنا ہے۔

لیکن یہ حرکت جس نے بھی کی ہے انتہائ قابل شرم ہے دنیا میں اس طرح کی بددیانتی شاید ہی کہیں اور ہوتی ہو۔ اگر یہ حرکت مسافروں میں سے کسی کی ہے تب بھی شرم کا مقام ہے اور اگر واشنگ لائنز یا دیگر عملے میں سے کسی سے کی ہے تب بھی ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

یہ جیسی کیسی سہولت آپ لوگوں کے لیے ہے اور ان ٹوٹیوں کو اتار کر آپ کو کتنا فائدہ ہوگیا ہوگا؟ پہلے ہی ان ٹوٹیوں کا معیار جیسا ہے وہ سب کو معلوم ہے تبھی تو کوئ بھی جاہل ہاتھ سے کھول کر لے جاتا ہے یہ کتنی گھٹیا حرکت ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے ہی مجموعی طور پر پتہ چلتا ہے ہم کتنے پانی میں ہیں۔ ہم اس قرآن ، اسلام اور رسول کے ماننے والے ہیں جن کا بددیانت شخص سے کوئ تعلق نہیں ۔ جس مذہب میں جگہ جگہ بددیانتی کی شدید مذمت کی گئ ہے اسکے ماننے والے ایسے نہیں ہوسکتے۔

یہی کہونگا مجموعی طور پر ہمارا معاشرہ بدترین، جاہل ترین اور غلیظ ترین لوگوں پر مشتمل ہیں جنہوں نے وہاں رہنے والے چند مہذب لوگوں کا بھی جینا محال کررکھا ہے۔

شرم آنی چاہئے ۔

ہمارے معاشرے میں ایک طبقہ آمدن سے زیادہ اثاثے رکھتا ہے جبکہ دوسرا طبقہ آمدن سے زیادہ بچے رکھتا ہے 😂😂😂😂
08/28/2026

ہمارے معاشرے میں ایک طبقہ آمدن سے زیادہ اثاثے رکھتا ہے
جبکہ دوسرا طبقہ آمدن سے زیادہ بچے رکھتا ہے 😂😂😂😂




Address

Toronto, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Binte Mohsin بنتِ محسن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share