16/05/2026
آج حُسین خیل قومی اتحاد و اصلاحی تنظیم کے سلسلے میں طورمنگ ون شاؤ میں فضل غفور کاکا کے حجرے پر جبکہ گاونی بالا میں ملک ایوب کاکا کے حجرے پر اہم نشستیں منعقد ہوئیں جو ہماری جاری مرحلہ وار ملاقاتوں کا حصہ ہیں
ان نشستوں میں بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جہاں برادری کے اتفاق و اتحاد بھائی چارے اور اصلاحی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی بزرگوں کی دعائیں قیمتی مشورے اور نوجوانوں کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ حُسین خیل برادری اپنی روایات محبت اور یکجہتی کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہی ہے