08/06/2026
عوامی اپیل
📢 بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ میں جاز موبائل انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے
بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ کے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے جاز موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبہ، کاروباری حضرات، آن لائن کام کرنے والے افراد اور عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
عوام متعلقہ حکام اور جاز انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے اور سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
عوامی مطالبہ: ✅ جاز موبائل انٹرنیٹ فوری بحال کیا جائے
✅ بندش کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں
✅ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
بالاکوٹ اور گڑھی حبیب اللہ کے عوام